13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوشل میڈیا پرخالی آسامیوں کے حوالے سےگردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے،ترجمان...

سوشل میڈیا پرخالی آسامیوں کے حوالے سےگردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے،ترجمان سوئی ناردرن گیس

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرخالی آسامیوں کے حوالے سے جعلی اشتہار گردش کر رہا ہے ۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس جعلی اشتہار کا سوئی ناردرن سے کوئی تعلق نہیں۔

سوئی ناردرن کی جانب سے خالی آسامیوں کے بارے میں کوئی بھی باضابطہ اشتہار صرف اور صرف قومی اخبارات اور کمپنی کی ویب سائٹ www.sngpl.com.pk پر شائع کیا جاتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی اشتہارات کو نظر انداز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع سوئی ناردرن کے قریبی دفتر یا ہیلپ لائن 1199 پر دیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں