سوشل پروٹیکشن منصوبہ جات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

60
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن منصوبہ جات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی اور ان کی فلاح کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 10ملین کے لگ بھگ پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور سالانہ 5لاکھ پاکستانی ملازمتوں کے سلسلہ میں باہر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گی جو ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ترسیلات زر ایک سال میں 19.914بلین ڈالر سے 21.842ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کر تے ہیں۔