نوشکی۔4جولائی (اے پی پی):سول سوسائٹی اور تاجر برادری کے نمائندوں نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں ریلی نکالی۔ یہ ریلی انجمن تاجران کے صدر حاجی میر احمد مینگل کی زیر نگرانی نکالی گئی جو انعم بوسٹن چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نعرے بلند کر رہے تھے۔
دریں اثناء بارکھان اور لسبیلہ میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں 330 سے زائد مریضوں کے مختلف امراض کا معائنہ کیا گیا۔ بارکھان میں بلوچ کلچرل ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد نے شرکت کی۔