سول سوسائٹی نے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس کام میں اراکین پارلیمنٹ کو بھی شامل کریں، سپیکر قومی اسمبلی

140

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کے افراد نے ملاقات کے دوران اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس کام میں اراکین پارلیمنٹ کو بھی شامل کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اقدامات اور چیک اینڈ بیلنس کے لئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔انہوں نے ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس مقصد کے لئے وہ اراکین کو بھی شامل کریں۔ لوگ جب تعریف کر رہے تھے تو خوشی ہو رہی تھی کہ ہمارے ساتھی کام کر رہے ہیں یہ بہت اچھی بات ہے اس کو اسی طرح جاری رکھیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی ساتھ رہی ہے۔