سول ڈیفنس آرگنائزیشن اسلام آباد کاہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ، فرسٹ ایڈ ، فائرفاہیٹنگ کا عملی مظاہرہ

153
سول ڈیفنس آرگنائزیشن اسلام آباد کاہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ، فرسٹ ایڈ ، فائرفاہیٹنگ کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سول ڈیفنس آرگنائزیشن اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز میں زمانہ امن وجنگ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ، فرسٹ ایڈ ، فائرفاہیٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

سکول کے بچوں کو ریسکیو فرسٹ ایڈ، فائر فاہیٹنگ کی تربیت دی گئی۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس چیف وارڈن مہر شاہد ، ڈپٹی چیف وارڈن عامر انتظار عثمانی ، ڈویثرنل وارڈن محمد فاروق شریف ،ڈپٹی ڈویثرنل وارڈن امیر قریشی، ڈپٹی ڈویثرنل وارڈن حسیب شاہد ، ڈپٹی ڈویثرنل وارڈن رحمت شاہ بخاری ،ڈپٹی ڈویثرنل وارڈن یاسر جوئیہ نے اپنی ٹیم گروپ وارڈن خان محمد خان، ذیشان ،ابوبکر صدیق ، پوسٹ وارڈنز ؤ دیگر رضا کاران کے ہمراہ بھرپور محنت کی اور ایک ہفتہ کی ٹریننگ دی ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس عثمان اشرف تھے ۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف وارڈن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ بچوں کی بہترین ٹریننگ کی اور عملی مظاہرہ کا انعقاد کیا اور ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اس ٹریننگ کیمپ کو اسلام آباد کے دیگر سکولوں میں بھی شروع کریں گے تاکہ نوجوان نسل کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہو مظاہرہ میں ریسکیو 1122/اسلام آباد فائر بریگیڈ نے بروقت رسپانس دیا ۔

مہمان خصوصی نے عہدیداران سول ڈیفنس/ سکول انتظامیہ /انچارج ریسکیو 1122/انچارج فائر بریگیڈ کو عزازی شیلڈ سے نوازا اور تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔