سومیا سرکار اور امرالقیس کی شاندار سنچریاں، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو آخری ون ڈے میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

141

چٹاگانگ۔27 اکتوبر(اے پی پی) سومیا سرکار اور امرالقیس کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، زمبابوین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 286 رنز بنائے، سین ولیمز نے 129 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر 75 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 42.1 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پہلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس کا نقصان اٹھانے کے بعد امرالقیس اور سومیا سرکار حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 220 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر زمبابوین ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، سرکار نے 6 چھکوں کی مدد سے 117 رنز کی اننگز کھیلی، امرالقیس 115 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے