سونے کی درآمدات میں چھ ماہ کے دوران 24.79 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

61
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 24.79 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء میں ابتدائی چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران 225 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی مالیت 87 لاکھ 54 ہزار ڈالر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 288 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی مالیت ایک کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار ڈالر تھی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوارن گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں سونے کی ملکی درآمدات میں 28 لاکھ 86 ہزار ڈالر یعنی 24.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔