سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کمی

96
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔26 جنوری (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سوناسستاہوگیا۔جمعرات کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں11ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1193ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کے قیمت50ہزار500روپے سے کم ہوکر50ہزار100روپے پرآگئی اسی طرح342روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار942روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقراررہی۔