اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار جو بھی بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کرتی ہے وہ حقائق سے بالکل برعکس ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سویلین آبادی پر ظلم وستم انسداد دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، غیر مسلح، بیمار اور پسے ہوئے لوگ کبھی کسی ریاست کے لیے خطرہ نہیں بنے، دو طرفہ معاملات کو اندرونی مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 68 ویں روز بھی جاری کرفیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جارحیت ہمیشہ نفرت کو جنم دیتی ہے۔