سٹارٹ اپس کیلئےمجوزہ فنڈز میں عالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،حکومت 5 ہزار مشترکہ ای ورکنگ مراکز قائم کرے گی، ڈاکٹر عمر سیف

78
پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا،حکومت نے اس فنڈ کے لیئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف
پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا،حکومت نے اس فنڈ کے لیئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ سٹارٹ اپس کیلئےمجوزہ فنڈز میں عالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس ضمن میں جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کروں گا جبکہ حکومت 5 ہزار مشترکہ ای ورکنگ مراکز قائم کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو نگراں وزیر خزنہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق 5 نکاتی ایجنڈے پر ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ ای مراکزکے قیام کیلئے بلاسود قرضے اور فری لانسرزکوسہولیات سے آراستہ جگہ ملے گی ،نتیجے میں روزگارکے لاکھوں موقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ سے آئی ٹی انڈسٹری کوڈالرزکےآزادانہ استعمال کی اجازت کے معاملے پر مثبت گفتگو ہوئی ہے ،جلد ہی اس ضمن میں اچھی خبر دیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف بیرون ممالک میں قائم اکاؤنٹس پاکستان منتقل اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ ملک میں ڈالرزکا بہاؤ تیز اور آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم بھی فوری بڑھے گا۔علاوہ ازیں نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کو بین الاقوامی صارفین تک رسائی ، کاروبار حاصل کرنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی برانڈنگ میں مدد دینے کے لئے اپنے کردار کو از سر نو ترتیب دے۔

وہ جمعرات کو پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے 58 ویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آئی ٹی پروفیشنلز اور ٹائم زون کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، اپنی آئی ٹی سروسز و مصنوعات کو مطلوبہ انداز میں دنیا میں متعارف کرانا بہت ضروری ہے۔ سافٹ ویئر بورڈ کو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستان کے تجارتی اور تجارتی مشنوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ ہماری آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلزکی تربیت کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات میں تیزی لائی جائے جس کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں مزید 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور بھی زیرغورلائے گئے۔