35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںسٹی اسلام آباد ایپ کے فروغ کےلئے پی ایس ایل کی ٹیم...

سٹی اسلام آباد ایپ کے فروغ کےلئے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت پر فخر ہے، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا بیان

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سٹی اسلام آباد ایپ کے فروغ کےلئے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔ ہفتہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور بااختیار شہری بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ٹیکنالوجی سے فروغ پاتا ہے، ہم نے مارکیٹنگ اور زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی کےلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ سٹی اسلام آباد ایپ ہر شہری تک موثر طریقے سے پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر ہم سمارٹ انداز میں زیادہ مربوط اسلام آباد کےلئے کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں