اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):اینڈ گلڈز یو کے نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کو بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن جاری کر دی۔ بدھ کو نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق سٹی اینڈ گلڈز یو کےایک عالمی ادارہ ہے جو کہ 1876 سے کام کر رہا ہے، اس ایکریڈیٹیشن سے پیشہ وارانہ تعلیم کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانےاور پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی ملازمتوں کی منڈیوں میں روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔
سٹی اینڈ گلڈز یو کے کے کنٹری نمائندے تابش فریدی کے مطابق ایک رائل چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ طویل عرصے سے پیشہ وارانہ تربیت کے شعبہ میں کام کر رہا ہے، پاکستان میں اس ایکریڈیٹیشن کا سہرا نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد اور ان کی ٹیم کی دور اندیش قیادت کو جاتا ہے۔
اس موقع پرنیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے ایکریڈیٹیشن کے پورے عمل میں ان کے ثابت قدم تعاون پر گلمینہ بلال احمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی افرادی قوت پر سٹی اینڈ گلڈز سرٹیفیکیشن کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کی وسیع تر اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔