32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کا گورنمنٹ ہائی سکول نملی...

سٹی میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کا گورنمنٹ ہائی سکول نملی میرا کا دورہ، پرنسپل اور اساتذہ اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 مئی (اے پی پی):سٹی میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے گورنمنٹ ہائی سکول نملی میرا کے دورہ کے دوران پرنسپل، اساتذہ اور سکول آنے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ بچوں کی تعلیم و تربیت اور سکول میں درپیش مسائل سے میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کو آگاہ کیا گیا۔

سٹی میئر سردار شجاع نبی کی جانب سے سکول کے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر بچوں کو باقاعدگی کے ساتھ سکول بھیجیں اور خود بھی گائے بگائے سکول میں اساتذہ کرام سے ملاقات کیا کریں۔

- Advertisement -

میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے سکول میں طلبہ کیلئے موجود سہولیات، صاف پانی کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کو طلبہ کی بہترین کردار سازی اور مستقبل میں آگے بڑھنے کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں