37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس پشاور ایجوکیشن ٹیموں کی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے...

سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایجوکیشن ٹیموں کی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ سے متعلق آگاہی

- Advertisement -

پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی۔تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی دی،سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو باشعور اور محفوظ سفر کیلئے لائسنس کے اجرا اور تجدید بارے آگاہی دی۔

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ شہری دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک میں خلل نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں