23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںسٹی ٹریفک پولیس پشاور کی کالے شیشوں کے استعمال پر 3835 افراد...

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی کالے شیشوں کے استعمال پر 3835 افراد کے خلاف کارروائی

- Advertisement -

پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر 3835 افراد کے خلاف کارروائی کی۔

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ٹریفک افسران نے کارروائیوں کے دوران کالے شیشوں کے استعمال پر 3835 افراد کی گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔

- Advertisement -

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے پورے شہر میں ایسے سٹکرز بیچنے والے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی گاڑیوں پر کالے سٹکرز لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر قانونی کارروائی کی جائیگی.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583837

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں