سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی امیر سیاف کے اعزاز میں الوداعی تقریب

100
peshawar police

پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی امیر سیاف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان سمیت ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ڈی ایس پی امیر سیاف کی پشاور کے عوام کے لئے ٹریفک میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وہ ایک ایماندار آفیسر ہیں جنہوں نے پشاور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اورشہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف جاری مہم میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

تقریب کے اختتام پرچیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی امیر سیاف کو ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔