- Advertisement -
کراچی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ضلع سٹی پولیس نے گٹکا فیکٹری میں کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ ،زعفرانی پتی،کیمیکل پائوڈر اور دیگر سامان برآمدکرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سٹی پولیس نے پیر کے روز بتایاکہ کلری پولیس نے منی گٹکا وماوا فیکٹری پر کارروائی کے دوران650کلو گرام چھالیہ ، 170کلو گرام زعفرانی پتی،125کلو گرام کیمیکل پائوڈر،پیکنگ مشین اور دیگر سامان ضبط کرلیا
- Advertisement -
جبکہ دوسری کارروائی میں بغدادی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم اسامہ کوگرفتارکرکے 1200گرام چرس برآمدکرلی۔پویس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397285
- Advertisement -