13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںسٹیفانوس اور کیرن خچانوف کا اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ...

سٹیفانوس اور کیرن خچانوف کا اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

- Advertisement -

دبئی۔25فروری (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی نامور ٹینس سٹار کیرن خچانوف اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔26 سالہ یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 26 سالہ یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

ایک اور میچ میں روس کے ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس 1-6 اور 3-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں