سٹیفانوس سٹسپاس اور کیمرون نوری نے سنسناٹی اوپن میں ز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

82
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

سنسناٹی۔20اگست (اے پی پی):سٹیفانوس سٹسپاس نے جان ازنر اور کیمرون نوری نے کارلوس الکراز گارفیا کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن میں ز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سنسناٹی میں جاری ہیں ، کوارٹر فائنل مرحلے میں فورتھ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے امریکا کے جان ازنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، ایک اور میچ میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے ہسپانوی حریف کارلوس الکراز گارفیا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔