سٹیفانوس کو اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

162
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

روٹر ڈیم۔17فروری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔21 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس کو مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹر ڈیم میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف یونانی کھلاڑی کو ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جینک سنر کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا سے ہوگا۔