سٹیٹ بینک نے میراپاکستان میراگھرسکیم کے تحت منظورکردہ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل تیزکرنے کیلئے بینکوں کوہدایات جاری کردیں

67
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے میراپاکستان میراگھرسکیم کے تحت منظورکردہ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل تیزکرنے کیلئے بینکوں کوہدایات جاری کردی ہیں۔اس مقصد کیلئے سٹیٹ بینک نے بینکوں کو مراسلہ ارسال کردیاہے۔

سٹیٹ بنک کے ترجمان نے بتایا کہ بینک منظورشدہ کیسز میں قرضہ کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔وہ درخواست گزار جنہیں اس حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہیں سٹیٹ بنک کی ویب سائیٹ پر درج ایڈریس پر شکایت درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔