سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 259 ارب روپے حاصل کر لئے

143
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 259 ارب روپے حاصل کر لئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تین،چھ اور 12 ماہ کے ٹریژری بلز پر منافع کی شرح بالترتیب 11.82، 11.67 اور 11.64 فیصد ہے،

گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں حالیہ نیلامی میں منافع کی شرح میں بالترتیب دو،17 اور چھ بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔نیلامی میں سٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 737 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔