اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):سٹیٹ بینک پاکستان نے اپنے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے اس سکالر شپ کا اعلان کر دیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق میرٹ سکالرشپ سکیم 2022-2023کے تحت سٹیٹ بینک کے ریٹائرڈ متوفی اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے انٹر میڈیٹ ، گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو 7330، گریجویشن کے لئے 9330اور پوسٹ گریجویشن کے لئے 13328روپے ماہانہ دیئے جائیں گے ۔ اس سکالر شپ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ 20 فروری ہے۔