سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے قیام کو52سال مکمل ہوگئے

89
سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے قیام کے52سال مکمل ہوگئے ، یہ کارپوریشن یکم نومبر 1972ءکو قائم کی گئی تھی ، اس کاشمار پاکستان کی سب سے بڑی بیمہ کمپنیوں میں ہوتاہے ، کمپنی کاہیڈ کوارٹر کرا چی میں ہے ۔

وکی پیڈاکے مطابق ملک بھر میں سٹیٹ لائف کے 20لاکھ سیلز اہلکار سرگرم عمل ہیں ، یہ کمپنی زندگی کابیمہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کاروبار بھی کررہی ہے جن میں سٹاک مارکیٹ اوررئیل سٹیٹ کاکام قابل ذکر ہے ۔

سٹیٹ لائف ملتان کے سینئر افسر سلیم انجم نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اس ادارے کے ساتھ وابستگی کم وبیش پچیس سال پرمحیط ہے ، سٹیٹ لائف کی کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ کمپنی صارفین کے اعتماد پرپورا اتری ہے۔