23.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںسٹیٹ کونسل آف عمان کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ڈاکٹر الخطاب بن غالب...

سٹیٹ کونسل آف عمان کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ڈاکٹر الخطاب بن غالب بن علی الحنائی کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):سٹیٹ کونسل آف عمان کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ڈاکٹر الخطاب بن غالب بن علی الحنائی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عمان کا پارلیمانی وفد آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی آئینی کنونشن میں شرکت کے لیے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانی کارکنوں کی شاندار میزبانی پر عمان کے عوام اور حکومت کو سراہا۔ سپیکر نے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں عمان کی شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر دوستانہ تعلقات کی نوعیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں عمان کے کردار کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر الخطاب نے سپیکر کے خیرسگالی پر مبنی کلمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمان پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مختلف شعبوں بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکیں۔ملاقات میں ایم این اے ناز بلوچ بھی موجود تھیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں