23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ...

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

- Advertisement -

لاہور۔12فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔

وہ کچھ عرصے سے علیل اورہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

- Advertisement -

جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید 54ڈی ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے ۔عظمت سعید شیخ 2012سے 2019تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے، وہ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں