23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ آئینی بینچ، 9 مئی واقعات کے سلسلے میں فوجی عدالتوں...

سپریم کورٹ آئینی بینچ، 9 مئی واقعات کے سلسلے میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیل پر سماعت 10 اپریل تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آ ئینی بنچ نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق اپیل پر سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ کا حصہ ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہو کر کیس کیسے سن سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان نے موقف اختیار کیا کہ جب کورٹ مارشل ہوتا ہے تو اس کا مکمل طریقہ کار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

فوجی ٹرائل کیسے ہوتا ہے، اس کا پورا ریکارڈ عدالت کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو موت کی سزا سنائی جاتی ہے تو اس پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہوتا جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ اپیل کا حق ہے یا نہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ اپیل پر نہیں ۔

اگر ہم کسی کو فیئر ٹرائل کا حق دے دیں تو کیا حرج ہے؟۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580070

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں