اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ احولیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس پر15 جولائی کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے تمام صوبوں سے موسمی تبدیلی کے لئے عملی اقدامات کے حوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔