20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی پی...

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی پی پی بلوچستان کے رہنما علی مدد جتک کی اپیل مسترد کر دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی پی پی بلوچستان کے رہنما علی مدد جتک کی اپیل مسترد کر دی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی راہ ہموار کر دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے رہنما علی مدد جتک پی بی 45 کوئٹہ سے عام انتخابات 2024 میں 5671 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عثمان پیرکانی نے 4346 ووٹ لے کر رنر اپ امیدوار کے طور پر نتائج کو چیلنج کیااور 15 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے لیے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر زراعت کے عہدے کا حلف اٹھانے والے علی مدد جتک نے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کیا تاہم سپریم کورٹ نے بدھ کو ان کی اپیل مسترد کر دی اور الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے جج نے خاطر خواہ ثبوتوں کے بغیر اپیل کا فیصلہ کیا ہے تاہم عدالت نے ان کی دلیل کو مسترد کر دیا اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں