- Advertisement -
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے 27 نومبر 2023ء (پیر) سے یکم دسمبر 2023ء (جمعہ) کے دوران (سی ایم ایز کے علاوہ) 624 کیسز نمٹا دیئے ہیں جبکہ 27 نومبر 2023ء (پیر) سے لے کر دو دسمبر 2023ء (ہفتہ) کے عدالتی ہفتہ کے دوران 364 نئے مقدمات فائل کئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے افسر تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے معزز ججز مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ معزز جج صاحبان مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جس کا مقصد بیک لاگ کو کم سے کم کرنا اور کیسز کے فریقین کو ریلیف دینا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415872
- Advertisement -