اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 13 رکنی لارجر بنچ منگل 6 مئی کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023 کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کے لیے 13 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیاتھا ۔ عدالتی روسٹر کے مطابق بنچ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم کیا گیاتھا ۔
بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھاجس کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592427