سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

5

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، مخصوص نشستیں صرف وہی جماعتیں حاصل کر سکتی ہیں جو انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آئینی طور پر موجود ہوں۔

جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کو ادارہ جاتی تحفظ فراہم کرنے کی سمت ایک مضبوط قدم ہے، ریویو میں اکثریتی فیصلے سے واضح پیغام ملا، عوام کی نمائندگی عوامی ووٹ سے آتی ہے نہ کہ تکنیکی چالوں یا سیاسی پردہ پوشی سے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے جو نہ صرف قانونی بالادستی بلکہ سیاسی شفافیت کو بھی یقینی بناتا ہے۔