29.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف...

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا ۔اعزازی ڈگری جسٹس عائشہ ملک کی پاکستان میں قانون کے شعبے میں خدمات اور کامیابیوں اور پاکستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس بننے کی روشنی میں دی گئی۔

تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن، ڈین انڈرگریجویٹ لاز پیٹریشیا میک کیلر اور سعد وسیم، ریجنل ہیڈ، ساؤتھ ایشیا، یونیورسٹی آف لندن نے بھی شرکت کی۔جسٹس عائشہ ملک نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا ، انہوں نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا ہے اور اپنے بہترین فیصلوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

- Advertisement -

جسٹس عائشہ ملک 2012 میں لاہور میں ہائی کورٹ کی جج بنیں اور 2022 میں لاہور ہائی کورٹ میں ان کی بطور جسٹس خدمات کی بدولت انہوں نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589232

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں