37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فاٹا اور پاٹا کے لیے سیلز...

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فاٹا اور پاٹا کے لیے سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فاٹا اور پاٹا کے لئے سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا مذکورہ سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا ۔ فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کے لئے سیلز ٹیکس ایکٹ کے جدول ششم کے تحت حاصل استثنیٰ کے حوالے سے کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی ۔ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے ۔

دوران سماعت پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( پی وی ایم اے ) کے وکیل حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہاکہ کہ ہائی کورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی کا اختیار نہیں رکھتی، عدالت نے درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف دیا، پشاور ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ دوبارہ بحال کر دیا اور ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکمِ امتناع جاری کر دیا ۔آئینی بنچ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے مذکورہ سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں