سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی

50
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 98 ہے ۔

بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 123 جس میں 13 بحال ارکان بھی شامل ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ارکان کی تعداد 74، ایم کیو ایم پاکستان 22، پاکستان مسلم لیگ 5،استحکام پاکستان پارٹی 4 ،مسلم لیگ ضیا 1، بلوچستان عوامی پارٹی 1، نیشنل پارٹی 1، آزاد ارکان 4 ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی تعداد 235 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 80 ،اپوزیشن کے آزاد ارکان 5 ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن عادل خان بازئی بھی شامل ہیں۔

اسی طرح جمعیت علماء اسلام پاکستان 10، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، مجلس وحدت المسلمین پاکستان ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ، اس طرح اپوزیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 98 ہے۔ قومی اسمبلی کی کل236 نشستوں میں سے جے یو آئی کی رکن صدف عمران معطل ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر دو خواتین ارکان شہلا بانو اورثوبیہ شاہد نے کے پی اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے ۔