سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

78
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت 16 جون تک ملتوی

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت جمعرات 29مئی کوسپریم کورٹ میں ہوگی ۔ سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ کرے گا ۔

قبل ازیں گزشتہ سماعت پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ مجھے ابھی نظرثانی درخواستوں کے قابل سماعت نہ ہونے کے مزید تین نکات پر بات کرنی ہے، اس کے بعد میں کیس کے میرٹس پر دلائل دوں گا۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔