37 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںسپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر پر پوری قوم کو فخر ہے۔گورنر...

سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر پر پوری قوم کو فخر ہے۔گورنر پنجاب

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 20 مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر پوری قوم کو فخر ہے، پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے ہیں۔ ملک کی عزت اور وقار کے لیے پوری قوم متحد ہے جو عظیم قوموں کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔بھارت کو پتہ ہونا چاہیئے کی یہ ابھی ٹریلر تھا، اگر پوری فلم چل جاتی تو دشمن کا نام و نشان مٹا دیتے۔ پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر پوری قوم کو فخر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جنگ میں بھارت کو شکست دینے سے پوری دنیا میں ملکی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔گرین پاسپورٹ کی دنیا میں نمایاں شناخت سامنے آئی ہے۔ شہادت ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔ ملک اللہ کا انعام ہے، اسے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بم اور بے نظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی۔ چین، ترکی اور آزربائجان نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور صدارت میں چین کے 14 دورے کیے۔ پی پی حکومت نے گوادر کو چین کے حوالے کیا جس کی بنیاد پر سی پیک کا آغاز ہوا۔ سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے جن مسائل کی نشان دہی کی ہے ان سے متفق ہوں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے روح رواں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

وکلاء قیادت قانون سازی کے حوالے سے جن مسائل کی نشان دہی کریگی اسے اپنی قیادت کے سامنے رکھوں گا۔ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ قانون سازی ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ہونی چاہیے۔ پی پی نے وکلاء کے ساتھ مل کر قانون کی بالادستی کے لیے عملی جدو جہد کی۔ قانون کی حکمرانی کے لیے وکلاء نے لازوال قربانیاں دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں