سپیشل آزادی ٹرین لاہور میں تین دن قیام کے بعد ساہیوال کیلئے روانہ ہوگی، ساجد بشیر راجہ

184

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان ریلوے کی سپیشل آزادی ٹرین لاہور میں تین دن قیام کے بعد ساہیوال کیلئے روانہ ہوگی۔ آزادی ٹرین کے انچارج ساجد بشیر راجہ نے ”اے پی پی“ کوبتایا کہ آزادی ٹرین دو گھنٹے مختلف ریلوے جنکشنز جن میں رائیونڈ، چوکی اور اوکاڑہ میں مختصر قیام کے بعد ساہیوال پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں ایک رات قیام کے بعد آزادی ٹرین دیگر شہروں کیلئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔ ساجید بشیرنے کہاکہ لاہور میں تین دن قیام کے دوران سینکڑوں شہریوں نے آزادی ٹرین کے ثقافتی فلوٹس اور گیلریز کا دورہ کیا۔