سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9 فیصدکی نموریکارڈ

119
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 49.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی میں 45.6 ملین ڈالرتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 8.75 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جون میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 45.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی میں بڑھ کر49.7 ملین ڈالرہوگیا۔