34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسپین کا اسرائیل کو گانے کے مقابلے 'یورو ویژن' سے باہر رکھنے...

سپین کا اسرائیل کو گانے کے مقابلے ‘یورو ویژن’ سے باہر رکھنے کا اعلان

- Advertisement -

میڈرڈ ۔20مئی (اے پی پی):سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گانوں کے مقابلے ‘یورو ویژن’ سے اسرائیل کو باہر رکھا جائے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں کیا ہے۔وزیراعظم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ‘فلسطینی غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔خیال رہے یوکرین کے ساتھ 2022 سے جاری روسی جنگ کی وجہ سے روس ‘یورو ویژن’ مقابلوں سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی وجہ سے یورو ویژن میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ ہم ثقافت میں دوہرے معیار کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔’یورو ویژن’ کے فائنل سے پہلے ہسپانوی پبلک براڈ کاسٹر نے فلسطینیوں کے حق میں ایک پیغام نشر کیا ہے۔ یہ اس کے باوجود کیا گیا ہے کہ یورو ویژن کے منتظمین نے مقابلوں میں غزہ کا حوالہ و تذکرہ کرنے سے منع کیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں