سپین کے سفیر کی ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے گفتگو

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کا اعتراف ساری دنیا کر رہی ہے، پاکستان اور سپین کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت بڑھانے کے سنہری مواقع موجود ہیں جس کےلئے دونوں ممالک کی حکومتیں اور نجی شعبہ کوششیں کرے۔ سپین کے سفیر نے یہ بات جمعہ کو یہاں ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سپین پاکستان سے تعلقات بڑھانے اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کا خواہاں ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے سے تجارت بڑھے گی۔