رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے

52
رافیل نڈال 2023 کا آغاز آسٹریلیا میں یونائیٹڈ کپ سے کریں گے

لندن۔8جولائی (اے پی پی):سپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے،

سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے تھا، رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں امریکی حریف ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ کے دوران پیٹ کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے، واضح رہے کہ 36 سالہ نڈال کو 22 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے