27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںسپینش لالیگا میں بارسلونا نے سخت مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ 3-4گول...

سپینش لالیگا میں بارسلونا نے سخت مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ 3-4گول سے ہرا دیا

- Advertisement -

میڈرڈ۔12مئی (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعددفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم کو 3-4گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے رافنھا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو جبکہ ایرک گارسیا اورلامین یمل نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 26 ویں فتح ہے ۔

ریال میڈرڈ کی طرف سے تینوں گول کیلین ایمباپے نے سکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز، بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

بارسلونا کی جانب سے رافنھا نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو جبکہ ایرک گارسیا اورلامین یمل نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی طرف سے تینوں گول کیلین ایمباپے نے سکور کیے ۔

بارسلونا کی لیگ میں یہ 26ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 82پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست پوزیشن پر موجود ہے ۔دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ ٹیم کے بھی 75 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں