سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ نے گیٹافے کو 0-2گول سے ہرا دیا

147

میڈرڈ۔2دسمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں گیٹافے کی ٹیم کو با ٓسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے جوڈ بیلنگھم اور کیلین مباپےنے میچ میں ایک ،ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں دسویں فتح ہے

۔ میچ میں گیٹافے کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے گیٹافے کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2گول سے ہرا دیا۔

ریال میڈرڈا کی جانب سے جوڈ بیلنگھم اور کیلین مباپےنے بالترتیب30اور 38ویں منٹ میں ایک، ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ دسویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 33پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔