میڈرڈ۔15مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلورکا کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے اور جیکوبو رامون نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 24 ویں فتح ہے ۔
اس کامیابی کے بعد دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سٹیڈیم برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میلورکا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔
ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے اور جیکوبو رامون نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں میلورکا کی جانب سے واحد گول مارٹن ویلجینٹن نے سکور کیا۔ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ 24ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 78پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597321