سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مکہ مکرمہ میں آتش زدگی میں پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار

61
سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مکہ مکرمہ میں آتش زدگی میں پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے عمرہ کے لیے گئے پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار کیاہے۔

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعا کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مشکل گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں_ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور مزید بھی کرتے رہیں گے۔