سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی سینیئر صحافی رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

129
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی سینیئر صحافی رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اے پی پی اردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں رانا احمد طلال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔