اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نےشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےاس میں سکیورٹی اہلکار کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردوں سے نبرد آزما سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔دشمن کے ناپاک ایجنڈے پر کاربند دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
وطن عزیز کے دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ملک و قوم کے اصل ہیرو ہیں۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی کی دعا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔