سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی وی کے سینئر پارلیمانی رپورٹر نمود مسلم کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

71
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پی ٹی وی کے سینئر پارلیمانی رپورٹر نمود مسلم کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے نمود مسلم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔