سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی پشاور کی جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت

131
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے 23 مارچ 1940 والی یکجہتی اور جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے یوم پاکستان کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ کوچہ رسالدار جامع مسجد میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں،ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ،پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،دہشت گردی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نےدھماکے میں شہید ہونےوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔